اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتولہ کے والد نے بیان قلمبند کرا دیا۔ وکیل صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے سرکاری وکیل بھی مقرر کر دیا۔
ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم دستیابی پر اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا۔
اسٹیٹ کونسل طارق خان نےایک گواہ پر جرح بھی مکمل کرلی۔ دوران سماعت مقتولہ ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ اب تک مجموعی طور پر 23 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت کل 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔





















