پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔
شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں کی شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
شہداء میں نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار بچل خان شہید، ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک قربان علی، ضلع موسیٰ خیل سے سپاہی حکیم خان شامل ہیں۔
ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد قسیم شہید اور ضلع سبی سے سپاہی سائیں داد بھی شہداء وطن عزیز کیلئے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں۔
شہداء کی یادگاروں پر حاضری کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔