ایم ڈی کیٹ 2024 کے پیپر لیک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کنٹرولر امتحانات سمیت متعدد افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے شکایت گزار بلاول ملاح کی درخواست پر 18 اکتوبر 2024 کو انکوائری درج کی گئی۔
واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر لیک کیا گیا جبکہ فارنزک رپورٹ سے پیسوں کے لین دین کے شواہد بھی ملے اور وٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور مالی لین دین کے شواہد نے کئی افراد کی شمولیت کو ثابت کیا۔
گواہوں کے بیانات اور ضبط شدہ موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
کنٹرولر امتحانات فؤاد شیخ نے سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد نہیں کرایا، جس سے لیکیج میں سہولت ملی۔
منٹھار علی اور محمد فاروق کی غفلت کے باعث موبائل فونز کا غیر مجاز استعمال جاری رہا، ملزمان نے لاکھوں روپے میں پیپر فروخت کیے، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھے۔
سی ڈی آر تجزیہ سے انکشاف ہوا کہ پرنٹنگ کے دوران موبائل فونز کا استعمال جاری رہا۔
اس اسکینڈل نے ہزاروں میرٹ پر آنے والے طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا۔
ایم ڈی کیٹ 2024 کا پیپر لیک کرنے کا معاملہ، کنٹرولر امتحانات سمیت متعدد افراد ملوث
واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر لیک کیا گیا، رپورٹ![ایم ڈی کیٹ 2024 کا پیپر لیک کرنے کا معاملہ، کنٹرولر امتحانات سمیت متعدد افراد ملوث](https://urdu.samaa.tv/images/fia-11.jpg)
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.