افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل مین وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے داخلی راستے پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے سرکاری عمارت میں داخل ہونے سے روکے جانے پر داخلی راستے پر ہی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
افغان وزارت داخلہ نے خودکش دھماکے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑانے سے اموات ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا بڑا دھماکا ہے، اس علاقے میں کئی غیر ملکی سفارتخانے بھی ہیں جبکہ امریکی سفارتخانہ 2021ء سے بند ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
دوسری جانب گزشتہ روز قندوز میں بینک کے باہر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔