وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 2019 سے بھرتی افسران کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایف آئی اے میں 2019 سے بھرتی افسران کی چھان بین ڈائریکٹر ایچ آر کی سربراہی میں ویری فکیشن سیل قائم کردیا گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلے کے مطابق ایف آئی اے میں سال 2019 سے بھرتی تمام افسران و اہلکاروں کی تعلیمی اسناد چیک کی جائیں گی۔ 2019 یا اس کے بعد بھرتی افسران کے کوائف بھجوائے جائیں۔
تمام افسران و اہلکاروں کو 3 ماہ میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، افسران و اہلکاروں کے تعلیمی اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے، تمام سرٹیفکیٹ متعلقہ یونیورسٹی اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہوں، ڈومیسائل متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔