انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے شاہین آفریدی سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نےتینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائدکیا گیا،شاہین آفریدی پر 25فیصد میچ فیس کاجرمانہ ،سعود شکیل اورمتبادل کھلاڑی کامران غلام میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کےمطابق تینوں کھلاڑیوں نے ساوتھ افریقہ کے خلاف تین ملکی سیریز کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا
شاہین آفریدی جان بوجھ کرجنوبی افریقہ کےبیٹرمیتھیو بریٹزکی کےراستے میں آئے،شاہین آفریدی نےغیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور بحث میں ملوث ہو گئے،سعود شکیل اورکامران غلام نے ٹیمبا باووما کےقریب جا کر آوٹ کرنے کی سیلی بریشن کی۔