حکومت نے لاہور سمیت ریجن کے 9 اضلاع کے نادرا مراکز ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈی جی نادرا لاہور نے اقدام اٹھایا۔ فیصلے کے تحت لاہور سمیت ریجن کے9 اضلاع کے 27نادرا مراکز ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔
لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور،اوکاڑہ کے مراکز ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔ ہفتہ کے روز سینٹر کھولنے کا آغاز 15 فروری سے ہوگا۔
حکام کے مطابق مذکورہ مراکز میں شہری صبح ساڑھے8بجے سے ساڑھے 4بجے تک کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کراسکیں گے۔