ترجمان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید پر ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی پوسٹ کے نیچے ہی پی ٹی آئی کو جواب دے دیا۔
پی ٹی آئی کی پوسٹ میں چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے غیر منصفانہ انتخابات کرائے۔ عوام کو ان کے مینڈیٹ سے محروم کیا گیا۔
تحریک انصاف نے یہ الزام بھی لگایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے اور قوم سے غداری کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے اسی پوسٹ کے نیچے جواب دے دیا۔ کہا تحریک انصاف کے دور میں تمام ادارے ایک پیج پر اور ایک دوسرے کے سہولت کار تھے۔ اس وقت بھی الیکشن کمیشن کسی کا سہولت کار بنا نہ ہی آج ہے۔