جنوبی امریکی ملک چلی میں وہیل مچھلی نے چھوٹی کشتی میں سوار نوجوان کو نگل کر چند سیکنڈ بعد باہر اُگل دیا، خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں ایک نوجوان چھوٹی کشتی میں سوار سمندر میں موجود تھا کہ اسے ایک وہیل مچھلی نے نگل لیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد واپس اگل دیا، واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو میں نوجوان نے بتایا کہ ایک لمحے کیلئے ایسا لگا تھا کہ میں مر جاؤں گا، پھر کچھ دیر بعد ہی وہیل نے مجھے باہر اگل دیا۔
نوجوان کے والد نے اپنے کشتی میں بیٹے کو واپس ساحل پر پہنچایا۔
دنیا کی سب سے بڑی سمندری مخلوق وہیل۔ انسان دوستی کیلئے مشہور ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ نگلنے کے بعد وہیل کو احساس ہوگیا تھا اس لیے فوری اسے واپس باہر پھینک دیا۔