پنجاب حکومت نے خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز نماز استسقاء کی ادائیگی کیلئے اہتمام کریں، نماز استسقاء کل (جمعہ کی) صبح 10 بجے پنجاب بھر میں ادا کی جائے گی۔
افتخار سہو کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کے سلسلے میں سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، محکمہ زراعت صوبہ پنجاب کے تمام کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گزشتہ 5 سال کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔