محکمہ ماحولیات پنجاب نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، محکمہ ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی کا حکم دیدیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے عدالتی حکم کے تناظر میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ماحولیات نے پانی کے بچاؤ کیلئے احکامات بھی جاری کردیئے، تمام غیرقانونی سروس اسٹیشن فوری بند کروانے کا حکم دیدیا، پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔
حکومت نے پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو 28 فروری تک پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیدیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کردی، تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب انوائرنمینٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گزشتہ 5 سال کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔