پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، سوشل میڈیا پر زیرگردش پوسٹس کے مطابق انکی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز پر احمدعلی اکبرکی شادی کی تصدیق کرتےہوئےان کی قوالی نائٹ کی تصاویرشیئرکی گئی ہیں،سوشل میڈیا پرگردش کرتی پوسٹس میں اداکارکی ہونےوالی اہلیہ کا نام ماہم بتول ہے،جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار کی شادی پر ساتھی اداکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انکے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram