وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہناتھا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے زبردست بیٹنگ کی ،ریکارڈ 352 رنز کے ہدف کے لئے ذمہ دارانہ اور بہادری سے بلے بازی کی گئی۔
انہوں نےکہا کہ قومی ٹیم بھرپور جوش و جذبےسےمحنت جاری رکھے،امید ہے تین ملکی سیریز کے فائنل میں بھی قومی ٹیم اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی ،چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کی تیاری ٹھیک سمت میں ہے،تمام کھلاڑی جیت کے جذبے سے کھیلیں انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔