افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گئی، میگا ایونٹ میں پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، افغان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
افغانستان کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہے، افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف کراچی میں ہوگا۔