سہ فریقی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ پر اچھے رنز سجانے کی کوشش کریں گے۔
ٹیمبا باووما نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، جنوبی افریقی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گی ہیں، ڈی زوزی، ہینرک کلاسن، کوربن بوش اور کیشو مہاراج ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہمارے پاس چیمپئنز ٹرافی کیلئے اچھی ٹیم بنانے کا موقع ہے، اسی کیلئے کچھ تجربات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آج پاکستان کیلئے نیا دن اور نئی کنڈیشنز ہیں۔