قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف سہہ ملکی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ عاکف جاوید کو شامل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عاکف جاوید کو ٹرائی نیشن سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ، تاہم حارث روف کی انجری سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی ہے ۔
چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں تاحال کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ، حارث روف نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سائیڈ سٹرین کا شکار ہو گئے تھے۔
پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو کھیلا جائے گا ۔