پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپرلیگ 10 سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کروانے کا پلان ہے، جس میں ٹاپ پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پشاور کے کرکٹ فینز کیلئے بڑی خوشخبری ہے، پی سی بی کا پی ایس ایل 10 سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کروانے کا پلان ہے، اس نمائشی میچ میں ٹاپ پلیئرز ان ایکشن ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق میچ کے انعقاد سے قبل ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا، کوئٹہ میں بھی سال 2023ء میں نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔