پاکستان کی دو خواتین سائیکلسٹوں نے ایشین روڈ اور پیرا سائیکلنگ 2025 میں تمغے جیت لئے۔
پاکستان کی 2 خواتین سائیکلسٹوں نے ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ 2025ء ایونٹ میں میڈل حاصل کئے، جو ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رابعہ غریب اور زینب رضوان نے خواتین کے ماسٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں اپنی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
ایس ایس جی سی کی نمائندگی کرنیوالی رابعہ غریب نے 18 منٹ 44.515 سیکنڈ میں 34.25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ 50 سال کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل جیتا، وہ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کی زینب رضوان نے 40 تا 44 سال کیٹیگری شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 منٹ 32.413 سیکنڈ کے وقت میں 37.76 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔