جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
میتھیو بریٹزکی نے ڈیبیو میچ میں 148 گیندوں پر 150 رنز بنائے، میتھیو بریٹز نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔
میتھیو بریٹزکی سے پہلے ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بیٹر کے پاس تھا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی ایل ہینس نے 1978 میں ڈیبیو پر 148 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 305 رنز کا ہدف دیدیا ہے، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر304 رنز بنائے۔