قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلی اننگ کے 37 ویں اوور میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف گیند پھینکنے کے بعد درد میں مبتلا ہوگئے اور بعدازاں پسلیوں میں درد کی وجہ سے گراونڈ سے باہر چلے گئے۔
حارث کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا نے ان کا ادھورا اوور مکمل کیا۔
خیال رہے کہ حارث رؤف نے 6.2 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی۔