ترک دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک اور متعدد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔
انقرہ کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے 20 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق حکام نے واقعے کے بعد زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور 102 ٹن شراب قبضے میں لے لی، پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ استنبول میں ایسے ہی ایک واقعے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں اسپتال پہنچ گئے تھے۔