قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا۔ انہوں نے ایکس(ٹوئٹر) پیغام میں اپنا موبائل گم ہونے کی اطلاع دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر موبائل گم ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’’میں نے اپنا فون اور اس میں موجود سارے نمبرز کھو دیئے ہیں، جیسے ہی وہ مجھے واپس ملے گا میں سب سے رابطہ کروں گا‘‘۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم ان دنوں تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں مشغول ہیں۔
پاکستان کے 30 سالہ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے 123 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 19 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 5957 رنز 56 کی اوسط سے بنائے ہیں۔