پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈکیلئے لاہورایئرپورٹ سےبراستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگئی، پاکستان ٹیم 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں،نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے،پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی