مشرق وسطی کی بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول تین روپے 55 پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل نگران حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کے پیش نظر پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا کیا تھا۔
تاہم مشرق وسطی کشیدگی کے باعث اب عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہیں ہیں۔