جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹزی ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹزی ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ ٹرائی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
جیرالڈ کوئٹزی گروئن انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
دوسری جانب انجرڈ فاسٹ باؤلر کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا اپنا دوسرا میچ پاکستان کیخلاف 12 فروری کو کھیلے گا جبکہ فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔