وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، اپنے بیان میں کہاکہ پرنس کریم آغا خان کی سماجی شعبوں کے لیےخدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پرنس کریم آغا خان نےپاکستان میں تعلیم وصحت کےشعبوں میں نمایاں کام کیا،پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کی ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔