پانچ فروری بھارتی تسلط کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے پاکستان میں باضابطہ طور پر دوہزار چار سے ہرسال سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر ہرسال منایا جاتا ہے پوری دنیا میں مقیم کشمیری اور پاکستانی شہری مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پانچ فروری بہادرکشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنےکا دن ہے جنہوں نےبھارتی مظالم کی آندھی میں بھی آزادی کی شمع جلا رکھی ہےجو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اس دن پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل پر سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جاتی ہے ۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیرکےموقع پر پیغام
صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھارتی تسلط کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہرسال 5 فروری کوپاکستانی عوام کشمیریوں کےساتھ اظہارِیکجہتی کرتےہیں،کشمیری عوام کےحق ِخود ارادیت کی جدوجہد کیلئےغیرمتزلزل حمایت کی تجدید کرتےہیں،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے ،بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو شدید ریاستی جبراور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام خوف و ہراس کے ماحول میں رہ رہے ہیں ،بھارتی افواج سیاسی کارکنوں کیخلاف طاقت کا بےجا استعمال کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو جبر کےذریعے خاموش کیا جا رہاہے، بھارتی اقدامات کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کےانمٹ جذبے کو دبا نہیں سکتے،اقوام متحدہ کشمیریوں سے 77 سال قبل کئے گئے وعدوں کا احترام کرے ۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،کشمیریوں کےحق ِخودارادیت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کےبعد صورتحال مزیدخراب ہوئی،گزشتہ 78 سال میں کشمیریوں نےجمہوری حق کیلئےبےشمارقربانیاں دی ،ریاستی دہشتگردی کےسامنے کشمیری عوام کےعزم و استقلال کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف کایوم یکجہتی کشمیرکےموقع پرپیغام
وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بھارتی تسلط کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے،پاکستان کی حکومت اورعوام ہرسال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں،کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی جدوجہدکی مستقل حمایت کی تجدیدکرتےہیں،مقبوضہ کشمیردنیا کےسب سےبڑے قابض فوجی علاقوں میں سےایک ہے۔
میاں محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بےگناہ کشمیری خوف اور دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں،سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کےمحافظوں کوطویل حراست میں رکھا جارہا ہے،کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کی نمائندہ سیاسی جماعتوں پرپابندی لگادی گئی ہے،بھارت کی کوششوں کامقصدمقبوضہ کشمیرکی آبادی کےتناسب کو تبدیل کرنا ہے،مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت ظاہرکرتی ہےدیرینہ تنازعات کوطول نہیں دیاجاناچاہیے۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، عالمی برادری کشمیری عوام کوآزادانہ مستقبل کافیصلہ کرنےکی اجازت کیلئےدباؤڈالے،جموں وکشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہےگا،پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھےگا،اس موقع پر بہادرکشمیری عوام کےعزم اورحوصلےکو سلام پیش کرتا ہوں۔