مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہدکی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھی جائے گی، پاکستان زندہ باد۔ کشمیر زندہ باد مسلح افواج نے یوم یکجہتی کشمیر پر واضح پیغام دے دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسزچیفس اورمسلح افواج نے پیغامات میں کشمیری عوام کوخراج تحسین کیا ۔اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام نےکئی دہائیوں کے جبر اور ریاستی بربریت کو برداشت کیاہے ظلم کے مقابلے میں کشمیری عوام کاغیر متزلزل عزم پوری قوم کیلئے حوصلے کا باعث ہے مسلح افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کرتی ہیں ۔
عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق عملدرآمدیقینی بنائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ظلم کےمقابلےمیں کشمیری عوام کاغیرمتزلزل عزم پوری قوم کیلئےحوصلےکاباعث ہے،عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق عملدرآمدیقینی بنائے،مسلح افواج مسئلہ کشمیرکےمنصفانہ حل کیلئےاپنے عزم پر ثابت قدم ہیں،کشمیری بھائیوں کی آزادی کےحصول میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔