پی ٹی آئی انٹرنل احتساب کمیٹی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اعلیٰ پوسٹوں پر تبادلوں، تقرریوں اور ترقیوں کا اختیار انتظامی سیکرٹریوں کی تین رکنی کمیٹی کو دینے کی تجویز دے دی ہے ۔
پشاور میں پی ٹی آئی انٹرنل احتساب کمیٹی نے تبادلوں،تقرریوں اورترقیوں کے لئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت 3 سیکرٹریوں کی کمیٹی کی تجویز دی ہےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکو داخلی احتساب کمیٹی کا لکھا خط مصدق عباسی پہنچائیں گے۔
سربراہ احتساب کمیٹی قاضی محمد انور کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر،پوسٹنگ اور پروموشن میں کرپشن کی باتیں ہوتی تھیں ،وزیرخوراک ظاہرشاہ احتساب کمیٹی کےممبران قاضی محمدانور،مصدق عباسی اور شاہ فرمان کے سامنے پیش ہوئےکمیٹی کے صوبے میں گندم کی خریداری پر سوالات کیے۔
قاضی محمد انور کا کہنا تھا کہ وزیر خوارک نے بعض معاملات سے لاعلمی کا اظہار کیا بطوروزیر محکمے کے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا ،ک وزیر خوراک کو کمیٹی نے جوابات دینے اور دوبارہ پیش ہونے کی مہلت دے دی ،کمیٹی کو تاحال صرف پانچ محکموں کی تفصیلات مل سکیں ، تمام منسٹریوں کو جواب جمع کرانے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔