بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی نے پیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایس او پیزکے تحت فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی گئی،بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سےنہیں کرائی گئی،اس کی مذمت کرتےہیں،عدالتی احکامات کےباوجودبشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گی۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،اس قسم کی حرکتوں سےکسی کا بھلا نہیں ہوتا۔قانون کے مطابق بھی بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت ہے،اس حکومت نے ہماری خواتین کارکنوں کوہراساں کیا گیا،پولیس گردی اوراب جیل گردی کی جارہی ہے۔
فیصل چودھری کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے،کچھ ایسےلوگ ہیں جوملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونےدےرہے،بانی نےپیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو،کل جوپالیسی تبدیلی کی بات کی گئی،آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا،8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے،عالیہ حمزہ نےمنیار پاکستان میں جلسےکی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی،پنجاب حکومت اور ان کی پراکسیزہمیں چلنے نہیں دے رہے۔
سابق وزیراعظم کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا رسپانس مل رہا ہے،ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا،بانی نےخط لکھ کرابتداءکردی ہے،چاہتےہیں ملک کی خاطراس کاموثرجواب آئے،پاکستان میں پیکا لگا کرمیڈیا کا گلہ گھونٹا جارہا ہے،چاہتےہیں پاکستان میں ہر خاص عام کو فئیر ٹرائل کا موقع ملے،چاہتے ہیں عدالتوں کے احکامات کا احترام ہو۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی حالات گھٹنوں پر آچکی ہے،سیاسی قوتوں نےجعلی فارم پر حکومت کو قبول کیا،پیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں،نوازشریف میں جمہوری اقدار ہے تو حکومت کوچھوڑیں،شفاف الیکشن میں آئیں،26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی ترمیم ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے تاکہ بنیادی مسائل کو حل کیا جائے،جمہوری قوتوں نے اپنی قدر کھو دی ہے،موجودہ سیاسی قوتیں سیاسی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہی،سیاسی قوتیں اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ سیاسی ہیں،2024 کا انتحاب جعلی اس کو ختم کرنا ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان وکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمارے نہتےلوگوں پرگولیاں چلائی گی نیوٹرل امپائراس کی تحقیقات کریں،ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دیتے،اس میں گھبرانے کی بات نہیں،محسن نقوی کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔