پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی کی پری لانچ سیل شروع کردی گئی، پی سی بی نے جرسی کی قیمت 3500 روپے مقرر کی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا 19 فروری سے پاکستان میں آغاز ہورہا ہے، جو 9 مارچ تک جاری رہے گا، بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی کی پری لانچ سیل شروع ہوگئی۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے آفیشل جرسی کی اب تک رونمائی نہیں کی گئی، آفیشل جرسی پی سی بی کی ویب سائٹ پر 3500 روپے میں بک کی جاسکتی ہے۔