ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نےکہا کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں،انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے
جلدکشمیر،غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا،5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے
دنیا کے ہرخطے میں بسنے والےکشمیری اس دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلے،ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان نےہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس پر ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں،قائداعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی شہ رگ کا کا خیال رکھا،کشمیری قوم ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی بھرپور جوش و جذبے سے منائی گی۔
کشمیری قوم نے 19 جولائی 1947 کو یہ طےکرلیا تھاکہ ان کی منزل پاکستان ہے،یوم یکجہتی کشمیر عالم اسلام کی جنگ ہے،ہماری پاک فوج زندہ باد اورکشمیری ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کے لیے لڑیں گے،تمام کشمیری بالخصوص پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں
ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انشاءاللہ پانچ فروری کو ہم بھرپور جوش و جذبے سے یوم یکجہتیِ کشمیر منائیں گے،پانچ فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں
ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں،پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے