کرک میں پولیس اور پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، مسلح افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ جاری ہے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پہاڑی سلسلے میں محصور ہوگئے، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری علاقے کی طرف روانہ ہوگئی۔
کرک کے علاقے سرکی لواغر میں پولیس اور پولیو ٹیموں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، مسلح افراد کی طرف سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ جاری ہے، مسلح افراد کی جانب سے بھاری فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پہاڑی سلسلے میں محصور ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد ضلع سے پولیس کی بھاری نفری اور ڈی پی او شہباز بھی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے، پولیس اور شرپسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔