ایف آئی اے نے گجرات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نےویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عاشق حسین اور محمد اظہر کو گجرات سے گرفتارکرلیا،ایف آئی اےحکام کےمطابق ملزم عاشق نےشہری کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ملزم اظہر نے متعدد شہریوں کو یونان بھجوانے کے عوض 34 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے اور مفرور ہوگئے۔ دنوں ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں آلگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔