یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے والہانہ محبت اور ان کے حقِ آزادی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی عوام نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،5 فروری اس عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے کہ ہم کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک ایسا سلگتا ہوا مسئلہ ہے، جسے حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی یومِ یکجہتی کشمیر 2025 پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اورکشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا جائے گا۔
کشمیر کی مکمل آزادی، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اور اس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ہمارا یہ عزم ہے کہ کشمیر کی آزادی ہی پاکستان کی حقیقی تکمیل ہے، اور ہم اس مقصد کے لیے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔
پاک فوج اور کشمیری عوام نے کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اور ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا، ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی
یہ پیغامات اس عزم کی تجدید ہیں کہ پاکستانی عوام اور کشمیری بھائی یکجان ہیں اور آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔