مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے نے ہر زون کیلئےمختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایات کر دی ۔
ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیمیں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ترتیب دیں،ذرائع کےمطابق تحقیقات کے حوالے سےتازہ پیشرفت اسپین سے واپس آنےوالے پاکستانیوں کے بیانات کی روشنی میں ہوئی،ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں نے اپنے ایجنٹس کے نام اور ثبوت بھی فراہم کئے۔
اسلام آباد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےڈی پورٹیز کے بیانات متعلقہ سرکلزکو بھی بھجوائے،مراکش کشتی حادثہ کیس میں اب تک بائیس پاکستانی ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچ چکے،ان کے بیانات کی روشنی میں ایک ایجنٹ بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔