ایلون مسک نے امریکی امدادی ادارے یوایس ایڈ کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔
ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا یو ایس ایڈ میں اصلاحات ممکن نہیں، اسے بند کرنے کے مرحلے میں ہیں صدر ٹرمپ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، وہ فیصلے سے متفق ہیں۔
سینیٹر کرس کونز نے ٹرمپ انتظامیہ پر یو ایس ایڈ کے خلاف اقدامات کرنے پر شدید تنقید کی اور اسے اہم غیر ملکی امدادی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔
دیگر قانون سازوں، بشمول کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ایلون مسک کے حکومتی اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نجی شہری کو حساس حکومتی معلومات تک رسائی دینا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔