کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہر سال 5 فروری،یوم یکجہتی کشمیر ،پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں کے شہریوں نےپاکستان اورمقبوضہ کشمیر سےاپنی محبت کا اظہارکرتےہوئےپیغامات میں کہاپانچ فروری کا مقصدمقبوضہ کشمیرمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرنا ہےاوران پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
انصر شفیق بٹ کونسلر ضلع حویلی کا کہنا ہےکہ اس دن ہم مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم انہیں کبھی نہیں بھولے، اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم آزاد کشمیر کے کشمیری اظہار یکجہتی کر رہے ہیں کہ ہمیں آپ کا درد یاد ہے، اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں ہے جب آپ بھی آزادی کی سانسیں لیں گے۔
تاجر رہنما فاروڈ کہوٹہ ابرار احمد بٹ ہم دنیا بھر کے تمام کشمیریوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں اورکشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں،مقبوضہ کشمیر کےکشمیری ہمارے بھائی ہیں، جو اس وقت سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں,ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
آئیں،اس بار مل کر ان کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ظلم کے سائے میں جی رہے ہیں