انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 23 ویں میچ میںجنوبی افریقہ نے چوتھی کامیابی سمیٹے ہوئے بنگلہ دیش کو 149رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Quinton de Kock, 174 ⭐
— ICC (@ICC) October 24, 2023
Mahmudullah, 111 🫡
A defiant century wasn’t enough to save Bangladesh after another display of South African power hitting 💪
Read the full report 📝⬇️#SAvBAN #CWC23https://t.co/kWD1xFTtYH
جنوبی افریقہ اننگز
پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر382 رنز بنائے۔ہینڈرکس 12 اور راسی وین ڈیر ڈوسن 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم نے 60 رنز کی اننگ کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کوک نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 174رنز بنائے۔
A stupendous 174 helps Quinton de Kock garner his second @aramco #POTM of #CWC23 🎇#SAvBAN pic.twitter.com/iDYuhawehD
— ICC (@ICC) October 24, 2023
بنگلہ دیش کی اننگز
383رنز کے جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم233رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمود اللہ کی سنچری،111رنز بناکر نمایاں رہے،لٹن داس22،تنزید حسن12،نسُم احمد19،حسن محمود15رنزبناسکے، کوئٹزی نے3 وکٹیں جبکہلیزاڈ ولیمز،ربادا اور مارکو جین سین نے2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔