بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی،جسے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا،دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بند کرنےکی کوشش کوناکام بنادیا گیا،سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے فوری طور پر متحرک ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا،آپریشن کےدوران 18بہادر سپاہیوں نےجامِ شہادت نوش کیا۔
اس دوران علاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشنزبھی کیے جارہےہیں اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد، سہولت کاروں اورحوصلہ افزائی کرنےوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا ہےکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسزکی جانب سےبلوچستان میں متعدد سینٹائزیشن آپریشنزکیے گئے،جہاں ضلع ہرنائی میں 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا،آپریشن کےدوران دہشت گردوں کےمتعدد ٹھکانےبھی تباہ کیے گئے،بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔