آئی سی سی نے ڈیوڈ بون،رچرڈالنگورتھ اورمائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیےمیچ آفیشلز مقررکردیا۔
آسٹریلیا کےڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کےرکن ہیں،میزبان پاکستان،نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ پرمشتمل سہ فریقی ون ڈےسیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سنگل لیگ کی بنیاد پرہونےوالی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہوراورکراچی میں کھیلی جائے گی،جہاں نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم اورنیشنل بینک اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمید کہنے کےلیےتیار ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان سہ فریقی ون ڈےسیریزکا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائےگا،جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کےمائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کےفیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر رچرڈ النگورتھ تھرڈ امپائر ہوں گےجبکہ راشد ریاض چوتھےامپائر ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہونے والےمیچ کی میزبانی بھی کرےگا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزرجبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے،آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔
لیگ کا آخری میچ اورسہ فریقی سیریزکا فائنل کراچی کےنیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان کراچی میں ہونے والےمیچ میں آصف یعقوب اورمائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گےجبکہ رچرڈ النگورتھ اورفیصل خان آزادی بالترتیب تھرڈ اورچوتھے امپائر ہوں گے۔
جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ آن فیلڈ امپائرہونگے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فائنل میں چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔