لاہور میں صبح سویرے شدید دھند کا راج ہے،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی،حد نگاہ کم ہونے کے باعث لاہور سے ملحقہ موٹروے سیکشنز بھی بند ہیں۔
لاہور شہر کو صبح سویرےدھند نے اپنی لپیٹ میں لےلیا، شہر کے اندر حد نگاہ دس میٹرتک محدود جبکہ مضافاتی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی، جسکے کے باعث لاہور اسلام موٹروے کے سیکشن کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔
دھند کے ساتھ ساتھ شہر میں ہوائیں چلنے سےسردی مزید بڑھ گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔