محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکان ہے،جبکہ شام اوررات میں ہلکی بارش،بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے،اس کےعلاوہ دیر،چترال، کوہستان،مانسہرہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے،مری،گلیات اور گردونواح میں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوگی۔
لاہور،شیخو پورہ،سیالکوٹ،نارووال میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے،گجرات،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، جہلم، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ،شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔