حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔
وفاقی وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اجلاس آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیٹرول 256 روہے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 260 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ ردو بدل کی روشنی میں جائزہ لیا اور قیمت کا تعین کیا ہے۔