چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا سلیکشن کمیٹی کےحوالےسےملاقات ہوئی ہے،چیمپئنز ٹرافی پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا،بہت ساری چیزیں صحافیوں کی وجہ سےبھی ٹھیک کیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کےہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ،ہم نے تمام بورڈکو دعوت نامہ دیا، آئی سی سی چیئرمین کوبھی دیاہےکافی سارےمہمان پاکستان آرہےہیں،
مزید کہا بارڈرپارکافی لوگ ہیں جو پتھربھی لگےاس کوبھی ڈھونڈنےکی کوشش کرتےہیں،آئی سی سی پاسز کےحوالے سے ہم نےسرینڈر کیاہے،چیمپئنزٹرافی کےلیےتمام ٹیموں کوویلکم کریں گے۔
لاہور اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے،قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7فروری کو کریں گے وزیراعظم افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،کراچی اسٹیڈیم کاافتتاح 11فروری کو ہوگا، صدر مملکت افتاح کریں گے۔