پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے غوری میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاریوں کو جانچنا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے لانچ کا مشاہدہ کیا، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ یہ میزائل روایتی اور نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی نیوکلیئر استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے جس کا مقصد ملک کو پرامن و مستحکم بناتے ہوئے بیرونی حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔