آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کمردرد کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے ہیں، سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مچل مارش ری ہیب کے باوجود مکمل ٹھیک نہیں ہو سکے، ان کو مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے مچل مارش کے متبادل کھلاڑی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے حتمی اسکواڈز جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 12 فروری ہے۔