سنو لیپرڈ مقابلہ چلم میں برف سے لدے 24سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دیوسائی کے میدانی علاقوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔
سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے،پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کےدستے12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر ثابت قدم رہنے کے لئے مختلف کمبیٹ کے مرحلوں سے گزرتے ہیں
سکردو، سیاچن،گلگت اور منی مرگ سےکل 23 ٹیموں نے شرکت کی،مقابلوں میں 275 کھلاڑی اور ان کا معاون عملہ شامل تھا،سالانہ مقابلوں کا مقصد دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے خود ہمہ وقت تیار رکھنا ہے،ان مقابلوں کامقصد علاقائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی بہتر بنانا ہے۔