اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بریت کی درخواستوں پرسماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اپنےمؤکل کی ہدایت پر کیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔مؤکل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر ججز موجود ہیں، وہ کیس سنیں۔
خاورمانیکا نےبانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں بریت کےخلاف اپیل دائرکی۔ عدت کیس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرےبینچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہوچکا،وکیل نےمزیدکہا کہ ان کے پاس اعتراض کی تحریری درخواست موجود ہے لیکن وہ اسے دائر نہیں کرنا چاہتے۔
سلمان صفدر نےعدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے پر غور کیا جائے اور کوئی نئی تاریخ نہ دی جائے۔ عدالت نےوکیل کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔






















