انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دوسرے روز بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 281 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا جبکہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی روپیہ کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز یعنی پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل 28 کاروباری دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ڈالر کی قیمت 277 کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی تاہم منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا اور بدھ کے روز اس کی قیمت 3.26 روپے تک بڑھ گئی۔